Joota Napak Ho Jaye Tu Pak Karne Ka Kya Tarika Hai ?

جوتوں پر ناپاکی لگ جائے، تو پاک کرنے کا طریقہ

مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-941

تاریخ اجراء:09ذیقعدۃالحرام1444 ھ/30مئی2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر جوتوں  پر  مائع ناپاکی لگ جائے اور خشک ہو جائے تو کیا نل کے نیچے رکھ کر اچھی طرح پانی بہانے سے جوتے پاک ہو جائیں گے جبکہ غالب گمان ہوجائے کہ ناپاکی نکل گئی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں اگر جوتے  ایسے مٹیریل سے بنے ہیں   جس میں مائع نجاست جذب ہوجاتی ہے  اور ان پر نجاست لگ جائے    تو اگر   اسے پانی کے نل  کے نیچے  رکھ  کر  اس کے اوپر اتنا پانی بہایا کہ   غالب گمان ہوگیا کہ  نجاست  زائل ہوگئی تو پاک ہوجائیں گے ۔

   اگر جوتے   ایسے مٹیریل سے بنے ہیں جس میں نجاست جذب نہیں ہوجاتی    اور اس پر سے نجاست رگڑنے سے نجاست کا اثر جاتا رہے تو رگڑنے سے بھی پاک ہوجائیں گے،اور اگر پانی کے نل کے  نیچے رکھے اور اس کے اوپر سے پانی بہتا رہا یہاں تک کہ   غالب گمان ہوگیا کہ  نجاست  زائل ہوگئی ،تو  بھی پاک ہوجائیں گے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم