مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-459
تاریخ اجراء: 28محرم الحرام1444 ھ/27اگست2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا
جوں کا خون پاک ہوتا ہے؟ بہت سے لوگ کہتے
ہیں کہ نا پاک ہو تا ہے۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جوں
کا خون پاک ہوتا ہے، بدن یا کپڑوں پر جوں کا خون لگ جانے سے وہ کپڑے ناپاک نہیں ہونگے۔ لہذا لوگوں
کا اسے ناپاک کہنا شرعی اعتبار سے درست نہیں۔
فتاوٰی
عالمگیری میں ہے : ”ودم البق والبراغيث والقمل والكتان طاهر وإن
كثر۔ كذا في السراج الوهاج “ یعنی کھٹمل، پسو،جوں اور کتان (سرخ رنگ کا کیڑا
جو شدید کاٹتا ہے)کا خون پاک ہے، اگر چہ کثیر مقدار میں ہو، جیسا
کہ سراج الوہاج میں مذکور ہے۔ (فتاوٰی
عالمگیری، کتاب الطھارۃ، جلد 01، صفحہ 46، مطبوعہ :پشاور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟