Jis Shakhs Ko Drain Pipe Laga Ho Us Ke Wazu Ka Hukum ?

جس شخص کو ڈرین پائپ لگا ہو، اس کے وضو کا حکم

مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-952

تاریخ اجراء:13ذیقعدۃالحرام1444 ھ/03جون2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کسی کا آپریشن ہوا اور اسے ڈرین پائپ لگا دیا گیا جس سے خون اور پیشاب مسلسل نکل رہا ہے ، ایسے مریض کے لئے وضو کا کیا حکم ہوگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ڈرین پائپ جس مریض کو لگا ہوا ہو ،چونکہ اس کا خون مسلسل نکلتا رہتا ہے لہٰذا وہ شخص شرعی معذور ہے ۔ اس  کے لیے حکم یہ ہے کہ جب نماز کا وقت شروع ہو،تواس وقت وضو کرلے پھر اس وضو سےاس وقت میں جتنی چاہے نمازیں ادا کرے اگر چہ اس دوران خون اورپیشاب کے قطرے نکلتے رہیں وضو کرنے کی حاجت نہیں ۔ یہ بات ذہن نشین رہے کہ وقت کے اندر عذر جاری ہے تو وضو نہیں  ٹوٹتا لیکن اگر اس عذر کے علاوہ کوئی اور وضو توڑنے والا عمل پایا گیاتو وضو ٹوٹ جائے گامثلاً کسی کو پیشاب کے قطروں کا مرض ہے تو معذور شرعی ہونے کی صورت میں نماز کے وقت میں وضو کرنے کے بعداگرچہ قطرے نکلتے رہیں اس کا وضو نہیں ٹوٹے گا لیکن اگر ریح خارج ہوئی تو وضو ٹوٹ جائے گا ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم