مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-952
تاریخ اجراء:13ذیقعدۃالحرام1444 ھ/03جون2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ڈرین پائپ جس مریض کو لگا ہوا ہو ،چونکہ اس
کا خون مسلسل نکلتا رہتا ہے لہٰذا وہ شخص شرعی معذور ہے ۔
اس کے لیے حکم یہ ہے کہ جب
نماز کا وقت شروع ہو،تواس وقت وضو کرلے پھر اس وضو سےاس وقت میں جتنی
چاہے نمازیں ادا کرے اگر چہ اس دوران خون اورپیشاب کے قطرے نکلتے رہیں
وضو کرنے کی حاجت نہیں ۔ یہ بات ذہن نشین رہے کہ
وقت کے اندر عذر جاری ہے تو وضو نہیں
ٹوٹتا لیکن اگر اس عذر کے علاوہ کوئی اور وضو توڑنے والا عمل
پایا گیاتو وضو ٹوٹ جائے گامثلاً کسی کو پیشاب کے قطروں
کا مرض ہے تو معذور شرعی ہونے کی صورت میں نماز کے وقت میں
وضو کرنے کے بعداگرچہ قطرے نکلتے رہیں اس کا وضو نہیں ٹوٹے گا لیکن
اگر ریح خارج ہوئی تو وضو ٹوٹ جائے گا ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟