مجیب: مولانا جمیل احمد
غوری عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-1463
تاریخ اجراء: 21رجب المرجب1445 ھ/02فروری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر کسی برتن میں کتے کا
لعاب(تھوک) گر گیا، تو کیا اس کو دوسرے برتنوں کے ساتھ ڈش واشر میں ڈال کر دھو سکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت میں
جس برتن اور جس کھانے میں میں کتے نے لعاب ڈالا وہ ناپاک ہوگیا،
پھر اگر اس برتن کو پاک کئے
بغیر دیگر برتنوں کے ساتھ ڈش
واشر میں ڈالا اور اس کی
ناپاکی دوسرے برتنوں کو پہنچی تو وہ بھی ناپاک ہوجائیں گے
اور انہیں بھی شرعی طریقۂ کار کے مطابق پاک کرنا
ہوگا۔ لہذا بہتر یہ ہے کہ اس برتن کو
دیگر برتنوں کے ساتھ دھونے کے بجائے الگ سے پاک کرکے دھولیا
جائے، البتہ اگر تمام برتنوں کو بہتے
پانی سے دھونے والی صورت
اختیار کی اور غالب
گمان ہوگیا کہ بہتے پانی میں نجاست نکل گئی ہوگی تو اب وہ تمام برتن پاک کہلائیں گے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟