Jis Bartan Mein Kutta Muh Dale Usay Pak Karne ka Tarika

جس برتن میں کتا منہ ڈالے ،اسے پاک کرنے کاطریقہ

مجیب: محمد عرفان مدنی عطاری

فتوی نمبر: WAT-1555

تاریخ اجراء: 20رمضان المبارک1444 ھ/11اپریل2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   جس برتن میں کتا پانی پی لے، وہ تین بار دھونے سے پاک ہو جائے گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جس برتن میں کتے نے منہ ڈالا،اگروہ چینی یاکسی دھات کاہے یامٹی کااستعمالی چکنایاروغنی ہےتوفقط تین دفعہ دھونے سے ہی پاک ہوجائے گا،ہربارسکھانے کی ضرورت نہیں ہے ۔اوراگروہ  مٹی کاایسابرتن ہے ،جوروغنی بھی نہیں اور استعمالی چکنابھی نہیں بلکہ کوراہے،جیسےپانی کے گھڑے وغیرہ یاچینی  کایاکسی اورقسم کااایسابرتن ہے کہ اس میں دراڑ یعنی شگاف ہے تواب  اس طرح تین مرتبہ دھونے سےپاک ہوگاکہ ہرمرتبہ دھونے کے بعداسےچھوڑدیاجائے کہ پانی نہ ٹپکے اورتری نہ رہے ۔

   اس حوالے سے بہار شریعت میں ہے"کتے نے برتن میں مونھ ڈالا تو اگر وہ چینی یا دھات کا ہے یا مٹی کا روغنی یا استعمالی چکنا تو تین بار دھونے سے پاک ہو جائے گا ورنہ ہر بار سُکھا کر۔ ہاں چینی میں بال ہو یا اور برتن میں درار ہو تو تین بار سُکھا کر پاک ہو گا فقط دھونے سے پاک نہ ہوگا۔"(بہار شریعت، جلد 1، صفحہ 342، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم