مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی
عنہ
فتوی نمبر: WAT-1252
تاریخ اجراء: 16ربیع الثانی 1444 ھ/12نومبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر
عیسائی غلطی سے ہمارا برتن استعمال کرلے اور اس میں خنزیر
کا گوشت پکا لے تو کیا ہم دھونے کے بعد اس برتن کو استعمال کرسکتےہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی
ہاں!پوچھی گئی صورت میں اس برتن کو اچھی طرح دھوکر،پاک
کرکےاستعمال کیا جاسکتاہے ۔لیکن یہ یاد رہے
کہ غیرمسلموں سے ایسا تعلق
رکھنا کہ جو دلی محبت اور دوستی
پر مشتمل ہو،جائز نہیں ہوتا پوچھی گئی صورت میں
اگر عیسائی کے ساتھ دوستی اور محبت وغیرہ کے رشتہ تھا،تو اس
سے توبہ لاز م ہے اور آئندہ اس کے ساتھ ایسا
تعلق رکھنے سے اجتناب لازم ہے ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟