مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2324
تاریخ اجراء: 18جمادی الثانی1445
ھ/01جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگر
استری گرم تھی کہ پتلی نجاست گری اور اس کا اثر بھی
زائل ہوگیا تو استری پاک ہوگئی اور اگر گرم نہیں
تھی توتر کپڑے سے اچھی طرح پونچھ ڈالنے سے پاک ہو جائے گی ،
دھونے کی ضوررت نہیں۔
بہار شریعت میں ہے” لوہے کی
چیز جیسے چُھری، چاقو، تلوار وغیرہ جس میں نہ زنگ
ہونہ نقش و نگار نجس ہو جائے، تو اچھی طرح پونچھ ڈالنے سے پاک ہو جائے
گی اور اس صورت میں نَجاست کے دَلدار یا پتلی ہونے
میں کچھ فرق نہیں۔ یوہیں چاندی، سونے،
پیتل، گلٹ اور ہر قسم کی دھات کی چیزیں پونچھنے سے
پاک ہو جاتی ہیں بشرطیکہ نقشی نہ ہوں اور اگر نقشی
ہوں یا لوہے میں زنگ ہو تو دھونا ضروری ہے پونچھنے سے پاک نہ
ہوں گی۔ (بہار شریعت،ج 1،حصہ
2،ص 400، مکتبۃ المدینہ)
بہار شریعت میں ہے” تنور یا
تَوے پر ناپاک پانی کا چھینٹا ڈالا اور آنچ سے اس کی تری
جاتی رہی اب جوروٹی لگائی گئی پاک ہے۔(بہار شریعت،ج 1،حصہ 2،ص 402،مکتبۃ
المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟