مجیب: مولانا محمد سجاد عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-1972
تاریخ اجراء: 22صفرالمظفر1445ھ /09ستمبر2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرا سوال یہ ہے کہ استنجا کرنے کے بعد کیا ہاتھ پاک
ہوتے ہیں ؟کیونکہ وہ ہاتھ
شرمگاہ کو لگتے ہیں اس سے ناپاکی بھی دور کرتے ہیں۔
اور اس سےشلوار ،پینٹ اور بیلٹ بھی باندھتے ہیں تو ا س صورت
میں کیا پینٹ ،شلوار
پاک کہلائیں گے یا نہیں ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
استنجاکرنے
کے بعد ہاتھ پاک ہوجاتے ہیں جبکہ ان
پر کوئی ناپاکی وغیرہ نہ لگی ہوئی ہو، مگر پھر
بھی دھولینا مستحب ہوتا ہے،اورجب ہاتھ پاک ہیں تو اس سے شلوار اور
پینٹ باندھنا درست ہے اورشلوار ،پینٹ بھی پاک کہلائیں گے۔
چنانچہ
بہار شریعت میں ہے :’’
طہارت(استنجا) کے بعد ہاتھ پاک ہوگئے مگر پھر دھولینا بلکہ مٹی لگا کر
دھونا مستحب ہے‘‘۔(بہارِشریعت،ج01،حصہ
02،ص 413،مکتبۃ المدینہ ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟