ہونٹ لگنے کی وجہ سے پانی مستعمل ہوگا یانہیں؟ |
مجیب:مفتی فضیل صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Fmd:0254 |
تاریخ اجراء:26ربیع الثانی 1438ھ/25جنوری2017ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ بے وضوشخص نے گلاس سےپانی پیا،اوراُس کے ہونٹوں کاوہ حصہ، جووضومیں دھونافرض ہے،پانی کولگا،توبقیہ پانی مستعمل ہوایانہیں؟اگرہوگیا،تواُس کے بقیہ پانی کوپیناکیساہے؟ سائل: مختاراحمدرضوی(نیو کراچی) |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
جب بے وضوشخص نے کُلّی کیے بغیرگلاس سے پانی پیا،اوراس کے ہونٹوں کاوہ حصہ ،جس کاوضومیں دھونافرض ہے، پانی کولگ گیاتوبقیہ پانی مستعمل ہوگیا،اورمفتی بہ قول کے مطابق مستعمل پانی کوپینامکروہ تنزیہی ہے۔یعنی اگرچہ گناہ تو نہیں، مگر بچنا بہتر ہے،لہٰذا بے وضو ہونے کی حالت میں احتیاط کی جائے،کہ گلاس یا کٹورے وغیرہ میں اوپر والے ہونٹ کا وہ حصہ جس کا وضو میں دھلنا فرض ہوتا ہے،پانی میں نہ ڈوبے ،یا پہلے منہ دھولے ،تاکہ اتنا حصہ دھل جائے ،پھر پیتے ہوئے پانی میں اگرہونٹ کا وہ حصہ لگے گا بھی توپانی مستعمل نہ ہوگا ۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟