مجیب:مولانا محمد علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3089
تاریخ اجراء: 18ربیع الاول1446 ھ/23ستمبر2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جس کے ہاتھ اور پیر کٹے ہوئے ہوں اور چہرہ پر زخم ہو تو وہ وضو کیسے کرے گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جس شخص کے ہاتھ پاؤں اس طرح کٹے ہوئے ہوں کہ کہنی و ٹخنہ اعضائے وضومیں سے کچھ بھی باقی نہ رہے اور چہرے پر زخم ہوں ،اس کے لیے بھی شریعت نے آسانی و رخصت کی صورت نکالی ہے کہ وہ بغیر وضو اور تیمم کے نماز پڑھ لے، اس پر طہارت کا حصول لازم نہیں رہتا، لہذا جب تک طہارت ممکن نہ ہو (چہرے پر زخم ہیں )، طہارت کے بغیر نماز ادا کرے نماز ہوجائے گی۔
مراقی الفلاح شرح نور الایضاح میں ہے”مقطوع الیدین والرجلین إذا کان بوجھہ جراحۃ، یصلي بغیر طھارۃ ولا یعید وھو الأصح“ ترجمہ: جس کے دونوں ہاتھ اور پیر کٹے ہوئے ہوں جبکہ چہرہ زخمی ہو تو ایسا شخص بغیر طہارت کے نماز پڑھے گا اور اعادہ نہیں کرے گا، یہی اصح ہے ۔ (مراقی الفلاح شرح نور الایضاح،ص 55، المكتبة العصرية)
فتاوی ہندیہ میں ہے” أن مقطوع الیدین والرجلین، إذا کان بوجھہ جراحۃ، یصلی بغیر طھارۃ ولا تيمم ، ولا یعید “ترجمہ: جس کے دونوں ہاتھ اور پیر کٹے ہوئے ہوں اور چہرہ زخمی ہوجائے تو ایسا شخص بغیر طہارت کے نماز پڑھے گا اورتیمم نہیں کرے گا،نہ ہی اعادہ کرے گا ۔(فتاوی ھندیۃ،کتاب الطھارۃ،ج 1،ص 31،دار الفکر،بیروت)
یہاں علماء نے ایسے شخص کے لئے سر کے مسح کرنے کا بھی ذکر نہیں فرمایا، ا س کی وجہ بیان کرتے ہوئے علامہ طحطاوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ’’ لم یتکلم علی الراس، لان اکثر الاعضاء جریح والوظیفۃ حینئذ التیمم ولکنہ سقط لفقد آلتہ وھی الیدان‘‘ یعنی ( فقہائے کرام نے) سر کے متعلق کلام نہیں فرمایا، کیونکہ اس کے اکثر اعضاء زخمی ہیں اور اس صورت میں شرعی حکم تیمم کا ہوتا ہے، لیکن یہاں تیمم بھی ساقط ہوگیا ہے کیونکہ آلہ تیمم یعنی دونوں ہاتھ،بھی موجود نہیں ہیں۔ (حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح،ص 127، دار الكتب العلمية، بيروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟