Haiz Ka Ghusal Jumeraat Ya Jumma Ko Karna

حیض کا غسل جمعرات یا جمعہ کو کرنا

فتوی نمبر:WAT-255

تاریخ اجراء:12ربیع الآخر 1443ھ/18نومبر 2021 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر حیض ختم ہونے پر غسل کرنا ہوتو کیا جمعرات اور جمعہ والے دن غسل کرسکتے ہیں ؟بعض لوگ کہتے ہیں کہ جمعرات اور جمعہ والے دن حیض کا غسل نہیں کرسکتے۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جس وقت حیض ختم ہواسی وقت غسل کرنا چاہئے  خواہ وہ جمعرات کا دن ہویا جمعہ کا ۔یہ بات کہ جمعرات یا جمعہ کے دن غسل نہیں کرسکتے جہالت ہےبلکہ بلاوجہ غسل میں اتنی تاخیرکرناکہ فرض نمازفوت ہوجائے ،یہ جائزنہیں ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم