Gosht Dhote Waqt Gosht Kapro Par Lag Jaye To Kya Hukum Hai ?

گوشت دھوتے وقت گوشت کپڑوں کو لگ جائے تو کیا حکم ہے ؟

مجیب:مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-2741

تاریخ اجراء: 14ذیقعدۃالحرام1445 ھ/23مئی2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   مٹن یا چکن  دھوتے وقت اگر   کپڑوں کو لگ جائے تو  کیا کپڑے ناپاک ہو جائیں گے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پوچھی گئی صورت میں  گوشت یا جو خون  گوشت  میں رہ جاتا ہے  اس خون کے کپڑوں پر لگ جانے سے کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے، کیونکہ جانور کو ذبح  کرنے کے  بعد اُس کی رگوں اور گوشت میں باقی رہ جانے والا خون ناپاک نہیں ہوتا کہ یہ دم مسفوح(بہتا ہوا خون) نہیں ۔

   فتاوٰی ہندیہ  وغیرہ کتبِ فقہیہ میں مذکور ہے:”وما يبقى من الدم في عروق الذكاة بعد الذبح لا يفسد الثوب وإن فحش . كذا في فتاوى قاضي خان وكذا الدم الذي يبقى في اللحم ؛ لأنه ليس بمسفوح، هكذا في محيط السرخسي “یعنی ذبح کے بعد جو خون  ذبیحہ کی رگوں میں باقی رہ جائے ،اُس خون سے کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے اگرچہ یہ خون کثیر مقدار میں ہو، جیسا کہ فتاوٰی قاضی خان  میں مذکور ہے،اسی طرح وہ خون جو گوشت میں باقی رہے کہ یہ دمِ مسفوح نہیں، اسی طرح محیط سرخسی  میں مذکور ہے۔(الفتاوٰی الھندیۃ، کتاب الطھارۃ، ج 01، ص 46 ، مطبوعہ بیروت)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم