مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1732
تاریخ اجراء:23ذوالقعدۃالحرام1445ھ/01جون2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
مارکیٹ سے جو کٹا ہوا گوشت ،مٹن وغیرہ لیتے ہیں اس کو دھونے کے بعد پانی میں ڈالتے ہیں تو خون نکلتا ہے یہ پاک ہے یا ناپاک ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت میں یہ خون پاک ہے، اس خون کے کپڑوں پر لگ جانے سے کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے، کیونکہ جانور کو ذبح کرنے کے بعد اُس کی رگوں اور گوشت میں باقی رہ جانے والا خون ناپاک نہیں ہوتا کہ یہ دم مسفوح نہیں ۔
فتاوٰی عالمگیری وغیرہ کتبِ فقہیہ میں مذکور ہے:”وما يبقى من الدم في عروق الذكاة بعد الذبح لا يفسد الثوب وإن فحش . كذا في فتاوى قاضي خان وكذا الدم الذي يبقى في اللحم ؛ لأنه ليس بمسفوح، هكذا في محيط السرخسي“ یعنی ذبح کے بعد جو خون ذبیحہ کی رگوں میں باقی رہ جائے تو اُس خون سے کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے اگرچہ یہ خون کثیر مقدار میں ہو، جیسا کہ فتاوٰی قاضی میں مذکور ہے۔اسی طرح وہ خون جو گوشت میں باقی رہے کہ یہ دمِ مسفوح نہیں، اسی طرح محیط سرخسی میں مذکور ہے۔(الفتاوٰی الھندیۃ ، جلد 01، صفحہ 46 ، مطبوعہ بیروت)
بہار شریعت میں ہے:” گوشت، تِلی، کلیجی میں جو خون باقی رہ گیا پاک ہے۔ ‘‘(بہارشریعت ، جلد 01، صفحہ392، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟