Gobar Najasat Ghaliza Hai ya Khafifa?

گوبر نجاستِ غلیظہ ہے یا خفیفہ؟

مجیب:مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1845

تاریخ اجراء:29محرم الحرام1446ھ/05اگست2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   گوبر نجاستِ غلیظہ ہےیا نجاستِ خفیفہ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   گائے، بھینس کا گوبراو رہر حلال چوپائے کا پاخانہ نجاستِ غلیظہ ہے۔

   صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”ہر حلال چوپایہ کا پاخانہ جیسے:گائے،بھینس کا گوبر، بکری اونٹ کی مینگنی۔۔۔یہ سب نَجاستِ غلیظہ ہیں۔“(بہارِ شریعت،جلد1،صفحہ391، مکتبۃ المدینہ،کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم