مجیب:مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3337
تاریخ اجراء: 02جمادی الاخریٰ 1446ھ/05دسمبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرا سوال یہ ہے کہ کیا غسل کرتے وقت اگر وضو کرلیں تو ہمارا وضو ہوجائیگا، کیا اس وضو سے ہم نماز ادا کرسکتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں !غسل کرتے وقت اگر کوئی وضو کرلے تو اس کا وضو ہوجاتا ہے اور اس وضو سے نماز وغیرہ بھی ادا کرسکتے ہیں جبکہ وضو و نماز کے درمیانی وقت میں کوئی ناقض وضو نہ پایا گیا ،بلکہ اگر کوئی صحیح طرح غسل کرلے تو بھی وضو ہو جاتا ہے کیونکہ غسل کرلینے سے اعضا ء وضو پر بھی پانی بہ جاتا ہے ۔
چنانچہ نماز کے احکام میں امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ تحریر فرماتے ہیں :”غسل کے لیے جو وضو کیا تھاوُ ہی کافی ہے خواہ بر ہنہ نہائیں۔ اب غسل کے بعد دوبارہ وضو کرنا ضروری نہیں بلکہ اگر وضونہ بھی کیا ہو تو غسل کر لینے سے اعضائے وضو پر بھی پانی بہ جاتا ہے لہذاو ضو بھی ہو گیا ، کپڑے تبدیل کرنے سے بھی وضو نہیں جاتا۔“(نماز کے احکام، وضو کا طریقہ ،ص32،مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟