مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1300
تاریخ اجراء: 04جمادی الثانی1445
ھ/18دسمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
غسل جنابت میں کان کی اندرونی لئیرز
میں پانی بہانے کا کیا طریقہ اختیار کیا
جائے۔اس سے پہلے کان میں پانی چلے جانے سے کافی درد کا
سامنا ہواتھا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
کان کے ہر پرزے اور اس کے سوراخ کے منہ پر پانی بہانا
غسل میں فرض ہے، البتہ سوراخ کے اندرونی حصے پر پانی بہانا فرض
نہیں، سوراخ کے منہ پر پانی کو احتیاط سے بہا لیں کہ وہ
سوراخ کے اندرونی حصے کی جانب نہ جائے، اگر بالفرض کبھی بے
احتیاطی سے سوراخ کے
اندرپانی جائے تو اس طرف سے کان کو فوراًجھکالیں تو پانی فوراًباہر
آنے سے ان شاء اللہ تکلیف
نہیں ہوگی۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟