مجیب: ابو حفص مولانا محمد عرفان
عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2107
تاریخ اجراء: 24ربیع الاول1445 ھ/11اکتوبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
غسل کے دوران ریح خارج ہونے سے غسل پرکوئی اثرنہیں پڑتالہذاغسل
کاباقی رہ جانے والا تیسرافرض ادا کرلیا توغسل ہوجائے گا،اگرچہ
پہلے جودوفرض اداکرلیے تھے ،ان کودوبارہ ادانہ کیاہو۔البتہ!یہ
یادرہے کہ ریح کے خارج ہونے سے وضوٹوٹ جاتاہے لہذااعضائے وضو دھل چکے
تھے،اس کے بعدریح خارج ہوئی تووضوٹوٹ جائے گا،اب اس کے بعدجب تک
اعضائے وضونہ دھلیں تواس وقت تک نمازپڑھنے کی اجازت نہیں
ہوگی ۔لہذااگرتیسرا فرض مثلاسارے جسم پرپانی
پہنچاناباقی تھاکہ ریح خارج ہوئی پھراس کے بعدسارے جسم
پرپانی بہایا،جس کے نتیجے میں اعضائے وضوبھی دھل
گئے تواب وضوہوجائےگااوراس وضوسے نمازاداکرسکتے ہیں ۔لیکن ہونایہ
چاہیے کہ وضوکی ساری سنتوں مثلاکلی اورناک میں
پانی چڑھاناوغیرہ سب کی ادائیگی کرتے
ہوئےوضوکیاجائے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟