Ghusl Ke Baad Mani Ka Qatra Nikal Aaye Tu Kya Dubara Ghusl Karein ?

غسل کے بعد منی کا قطرہ نکل آئے تو کیا دوبارہ غسل کرنا ہوگا ؟

مجیب: ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری

فتوی نمبر: WAT-505

تاریخ اجراء: 27 جمادی الاخری  1443ھ/31جنوری 2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر غسل فرض ہوا اور غسل کر لیا ،اس کے بعد منی کا قطرہ نکل آیا تو کیا دوبارہ غسل فرض ہو گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اس حوالے سے تفصیل یہ ہے کہ اگرغسل فرض ہونے کے بعدکوئی ایساکام کیاکہ جس سے پہلی منی(جوشہوت کے ساتھ  اپنی جگہ سے جداہوئی تھی،اس ) کاکچھ حصہ اگرجسم میں رہ گیاہوتووہ باہرنکل آئے،مثلاپیشاب کیا،یاسوگیا یامثلاچالیس قدم چلت پھرت کی ،اوریوں کافی اطمینان ہوگیاکہ پہلی منی کاکوئی حصہ اب جسم میں باقی نہیں رہا،پھراس کے بعدغسل کیااورغسل کے بعدمنی کاکوئی قطرہ نکلاتواس سے دوبارہ غسل فرض نہیں ہوگاکیونکہ یہ اب نئی منی ہے جوبغیرشہوت کے جداہوئی ۔

   اوراگرغسل فرض ہونے کے بعداس طرح کاکوئی کام نہیں کیاتھاکہ جس سے پہلی منی کاساراپانی خارج ہونے کا اطمینان حاصل ہوتا،اورغسل کرلیاپھراس کے بعدمنی کاکوئی قطرہ نکلاتواسے پہلی منی کابقیہ شمارکیاجائے گااوراس کے نکلنے کے بعددوبارہ غسل کرنالازم ہوگا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم