مجیب: ابوالفیضان عرفان احمد مدنی
فتوی نمبر: WAT-1742
تاریخ اجراء: 26ذوالقعدۃالحرام1444 ھ/15جون2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
غسل کرنے اور
فجر کے فرض پڑھنے کے بعد پتا چلا کہ منہ میں کوئی ریشہ
وغیرہ رہ گیا ہےتو کیا فرض دہرانے پڑیں گے یا ہوگئے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت میں غسل سے قبل اگر دانتوں میں ریشے
محسوس نہ ہوئے ،بعد میں پتہ چلا کہ کوئی ریشہ پھنسا ہوا ہے ،ایسی
صورت میں نماز ہوگئی ،نہ فرض
دہرانے کی حاجت ہے نہ سنت۔ہاں یہ ریشہ وغیرہ
چھڑاکراس جگہ پانی بہانا ضروری ہے۔
چنانچہ
نماز کے احکام میں ہے :’’غسل سے قبل دانتوں میں ریشے وغیرہ
محسوس نہ ہوئے اوررَہ گئے نمازبھی پڑھ لی بعد کو معلوم ہونے پرچُھڑا
کرپانی بہانافرض ہے،پہلے جونَمازپڑھی تھی وہ ہوگئی۔
‘‘(نماز کے احکام،ص103،مکتبۃ المدینہ
،کراچی )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟