مجیب: مولانا محمد سجاد عطاری
مدنی
فتوی نمبر:WAT-2179
تاریخ اجراء: 24ربیع ا الثانی1445 ھ/09نومبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت میں اس حالت میں
جتنی نمازیں پڑھیں یا پڑھائیں ساری دوہرانی ہوں گی
۔ نیزجن لوگوں نے اس امام کے
پیچھے اس حالت میں نماز یں ادا کیں، انہیں بھی یہ نماز یں دہرانا لازمی ہے۔ لہذااس امام کے لیے
حکم یہ ہے کہ لوگوں میں اعلان کرے کہ اپنی نماز یں دہرائیں
،کیونکہ جب حدث (بےوضو ،بے غسل
ہونے) کا یقین ہو اور طہارت حاصل کرنےمیں شک ہو تو بندہ حدث ہی
پر رہتا ہے لہذا جب غسل نہیں ہوگا تو اس حالت میں جتنی نماز یں
پڑھی یا پڑھائی ہیں وہ بھی نہیں ہوں گی۔
چنانچہ الاشباہ والنظائر میں ہے :’’من تیقن الحدث، وشک فی
الطھارۃ ،فھو محدث کمافی السراجیۃ وغیرھا‘‘ ترجمہ :جسے حدث کا یقین
ہو اور طہارت میں شک ہو تو حدث پر ہی رہیگاجیساکہ فتاوی
سراجیہ وغیرہ میں ہے ۔(الاشباہ والنظائر،تحت القاعدۃ الثالثۃ
،ص49،دار الکتب العلمیہ ،بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟