Ghusl Farz Hone Ki Halat Mein Pak Kapra Ya Sweater Pehnna

غسل فرض ہونے کی حالت میں پاک کپڑے یا سویٹر پہننا

مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1193

تاریخ اجراء: 29جمادی الاول1445 ھ/14دسمبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   غسل فرض ہونے کی صورت میں پاک کپڑے یا سویٹر پہن سکتے ہیں یا نہیں، پہننے سے یہ ناپاک تو نہیں ہوں گے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   غسل فرض ہونے کی حالت میں کوئی پاک کپڑا وغیرہ پہننا جائز ہے، اس سے کپڑا، یا سوئیٹر ناپاک نہیں ہو گا۔ ہاں اگر جسم پر منی وغیرہ کوئی نجاست تھی اور اس نجاست سے کپڑا، یا سوئیٹر آلودہ ہو گیا ہے تو ایسی صورت میں کپڑے کا نجاست سے آلودہ ہونے والا حصہ ناپاک ہو جائے گا، باقی کپڑا پاک رہے گا۔ ایسے موقع پر نجاست کو زائل کر کے پھر لباس وغیرہ پہننا چاہیے تاکہ بلا وجہ پاک چیز کو ناپاک کرنا لازم نہ آئے کہ یہ ایک گناہ کا کام ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم