Ghusl Farz Hone Ki Halat Mein Arabic Dua Padhna

غسل فرض ہونے کی حالت میں عربی والے دعائیہ کلمات کہنا

مجیب: مولانا محمد علی عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-2317

تاریخ اجراء: 17جمادی الاول1445 ھ/02دسمبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

      غسل فرض ہونے کی حالت میں دعائیہ کلمات کہہ سکتے ہیں، جیسے ما شاء اللہ، جزاک اللہ، الحمد للہ رب العلمین وغیرہ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   حالتِ جنابت میں دعائیہ کلمات کہہ سکتے ہیں، یونہی وہ آیات جو ذکر، ثنا، مناجات و دعا پر مشتمل ہوں، وہ بھی تلاوت کی نیت کئے بغیر، ثناء کی نیت سے پڑھ سکتے ہیں، لہٰذا الحمد للہ رب العلمین بنیتِ حمد و ثنا پڑھ سکتے ہیں، لیکن اسے اور اس جیسے دیگر کلماتِ قرآن کہ جن میں ثنا و دعا  والے معانی ہوں، انہیں  قرآن کریم کی نیت سے پڑھنا جائز نہیں  ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم