Geele Hathon Se Napak Kapra Pakar Liya To Kya Hukum Hai ?

گیلے ہاتھوں سے کوئی ناپاک کپڑا پکڑ لیا، تو حکم

مجیب:مولانا رضا محمد مدنی

فتوی نمبر: Web-1585

تاریخ اجراء:14رمضان المبارک1445 ھ/25مارچ2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ہاتھ میں تھوڑا سا پسینہ تھا ، اسی ہاتھ سے ناپاک کپڑا پکڑ لیا، تو کیا ہاتھ ناپاک ہوجائے گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پسینےکی وجہ سے گیلاپن ہےاور اس سے خشک ناپاک کپڑا اٹھایا توہاتھ ناپاک نہیں ہوگاہاں اگر تری اتنی زیادہ ہو کہ اس کی وجہ سے کپڑا گیلا ہوجائے اور پھر وہ ناپاک تری چھوٹ کر ہاتھ کو لگے تو ہاتھ ناپاک ہوگا اور عموماً ایسا ہوتا نہیں۔

   بہارِ شریعت میں ہے:”بھیگے ہوئے پاؤں نجس زمین یا بچھونے پر رکھے ، تو ناپاک نہ ہوں گے ، اگرچہ پاؤں کی تری کا اس پر دھبہ محسوس ہو ، ہاں اگر اس زمین یا بچھونےکو اتنی تری پہنچی کہ  اس کی تری پاؤں کو لگی ، تو پاؤں نجس ہوجائیں گے۔(بھارِ شریعت، جلد1،صفحہ 393، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم