مجیب:مولانا محمد شفیق عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2818
تاریخ اجراء:20ذوالحجۃالحرام1445
ھ/27جون2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر کوئی شخص گیلا
ہاتھ کتے کے سوکھے بدن پر رکھے ، تو کیا ہاتھ ناپاک ہو جائے گا اور کیا
اس پر غسل لازم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت
میں اگر کتے کے جسم پر نجاست لگی ہوئی نہ ہو ، تو صرف اس پر
سوکھا یا گیلا ہاتھ رکھنے سے ہاتھ ناپاک نہیں ہو گا ۔
البتہ اگر اس کے جسم پر نجاست لگی ہوئی ہو اور وہ نجاست ہاتھ پر لگ
جائے یا کتے کا لُعاب (منہ کا تھوک) ہاتھ پر لگ جائے ، تو اس صورت میں
ہاتھ ناپاک ہو گا ، لیکن غسل ضروری نہیں ہو گا بلکہ صرف
ہاتھ پاک کر لینا کافی ہو گا ۔
صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ
اللہ علیہ فرماتے ہیں : ”ہاتھی کے سُونڈ کی
رطوبت اور شیر ، کتے ، چیتے اور دوسرے درندے چوپایوں کا لعاب نجاستِ غلیظہ ہے ۔۔۔ کتابدن یا کپڑے سے چھو
جائے، تو اگرچہ اس کا جسم تر (گیلا) ہو ، بدن اور کپڑا پاک ہے، ہاں اگر اس
کے بدن پر نَجاست لگی ہو ، تو اور بات ہے یا اس کا لُعاب لگے ، تو
ناپاک کر دے گا ۔“(بھار شریعت
، حصہ2 ، ج1 ، ص391و395 ، مکتبۃ المدینہ )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟