Gana Gane Ya Gana Sunne Se Wazu Tute Ga Ya Nahi ?

گانا گانے یا سننے سے وضو ٹوٹے گا یا نہیں ؟

مجیب: مولانا محمد نوید چشتی عطاری

فتوی نمبر: WAT-2112

تاریخ اجراء: 07ربیع الثانی1445 ھ/23اکتوبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا گانا  گانے یا سننے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   یاد رہے کہ  گانے گانا یا سننا شرعاً ناجائز و ممنوع ہیں،جن سے توبہ کرنالازم ہے   ۔لیکن محض کوئی گاناگانے یا  سننے کی وجہ سے وضو نہیں ٹوٹتا، وضو ان مخصوص چیزوں سےہی ٹوٹتاہے،جنہیں شریعت مطہرہ نے وضو توڑنے والی چیزوں میں بیان فرمایا ہے مثلاً ریح، پیشاب، پاخانہ کا نکلنا،بہنے کی مقدار میں خون نکلنا وغیرہ۔  جبکہ گانا گانا یا سننا ان میں سے نہیں ہے۔ ہاں گاناگانے یاسننے  کے بعدوضوکرنامستحب ہے ۔لہذابہترہے کہ دوبارہ وضوکرلیاجائے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم