Fakhta Aur Digar Parindon Ki Beet Ka Hukum Hai?

فاختہ اور دوسرے پرندوں کی بیٹ کا کیا حکم ہے؟

فتوی نمبر:WAT-75

تاریخ اجراء:07صفر المظفر1443ھ/15ستمبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   فاختہ پرندے کی بیٹ نجاست خفیفہ ہے یا غلیظہ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   فاختہ، اونچااڑنے والا،حلال پرندہ ہے لہذااس  کی بیٹ نجس  نہیں ہے بلکہ پاک ہے ،پرندوں کی بیٹ کے حوالے سے قاعدہ یہ ہے کہ :حلال پرندے جو ہوا میں اونچے اڑتے ہیں، ان کی بیٹ  پاک ہے اور جو حلال پرندے، اونچانہیں اڑتے جیسے مرغی اوربطخ وغیرہ،ان کی بیٹ نجاست غلیظہ ہے اورحرام پرندوں کی بیٹ نجاست خفیفہ ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم