Eent Par Napak Pani Gira Tu Khushk Hone Se Pak Hogi Ya Nahi ?

اینٹ پر ناپاک پانی گرا، تو خشک ہونے سے پاک ہوگی یا نہیں ؟

مجیب: مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1209

تاریخ اجراء: 20جمادی الثانی1445 ھ/03جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر اینٹ پر ناپاک پانی پڑ جائے پھر وہ اینٹ سوکھ جائے تو کیا وہ پاک شمار کی جائے گی یا وہ ناپاک ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ایسی اینٹ جو زمین میں جڑی ہو ، خشک ہو جانے سے پاک ہوجائے گی اور اگر اینٹ جڑی ہوئی نہ ہو تو خشک ہونے سے پاک نہ ہو گی۔

   بہارِ شریعت میں ہے:”درخت اور گھاس اور دیوار اور ایسی اینٹ جو زمین میں جڑی ہو، یہ سب خشک ہوجانے سے پاک ہوگئے اور اگر اینٹ جڑی ہوئی نہ ہو ، تو خشک ہونے سے پاک نہ ہوگی بلکہ دھونا ضروری ہے، یوہیں درخت یا گھاس سوکھنے کے پیشتر کاٹ لیں ، تو طہارت کے لئے دھونا ضروری ہے“(بہارِ شریعت، جلد 1،صفحہ 401، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم