Dirhum Se Kam Najasat E Ghaliza Kapre Par Lagi Ho Tu Namaz Ka Kya Hukum Hai ?

درہم سے کم نجاست غلیظہ کپڑے پر لگی ہو تونماز کا کیا حکم ہے؟

مجیب: سید مسعود علی عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-668

تاریخ اجراء: 23ربیع الثانی1444 ھ  /19نومبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر کپڑے پر نجاست غلیظہ ایک درہم سے کم لگی ہو، تو اس کو کپڑے سے ہٹانا ضروری ہے؟اگر نہ ہٹائے ،تونماز کا کیا حکم ہوگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگر کپڑے پر درہم سے کم نجاست غلیظہ ہو تو اسے دور کرنا سنت ہے اور بغیر دور کیے نماز پڑھنا خلاف سنت ہے اور ایسی نماز کااعاد ہ کرنا بہتر ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم