فتوی نمبر:WAT-240
تاریخ اجراء:09ربیع الآخر 1443ھ/15نومبر 2021 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
ایک درہم
یا اس سے کم مقدار میں انسان کا پیشاب جسم پر لگا ہو،تو نماز پڑھنے کے حوالہ سے کیا حکم ہے؟اور اتنی مقدار میں
اگر پیشاب کپڑے کو لگ جائے،تو اسے پاک کیسے کیا جائے گا؟
بِسْمِ اللہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
انسان کا پیشاب
نجاستِ غلیظہ ہے اورنجاستِ غلیظہ اگر کپڑے یا بدن پر ایک درہم
سے زیادہ لگ جائے تو اس کا پاک کرنا فرض ہے ،بغیر پاک کئے اگر نماز پڑھ لی تو نماز نہ ہوئی،
اس صورت میں کپڑے یا بدن کو پاک کر کے دوبارہ نماز پڑھنا فرض ہے اور کپڑے یا
بدن کی نا پاکی
کے باوجودجان بوجھ کر نماز پڑھنا سخت گناہ ہے اور اگر نماز کو
ہلکا جانتے ہوئے اس طرح نماز پڑھی تو کفر ہے،لیکن ایسا کسی مسلمان سے متصور
نہیں۔
نجاستِ غلیظہ اگر درہم کے برابر کپڑے یا بدن پر لگی ہوئی ہو تو اس کا پاک کرنا
واجب ہے، اگر بغیر پاک
کئے نماز پڑھ لی تو نماز مکروہ تحریمی
ہو گی اور ایسی صورت میں کپڑے
یا بدن کو پاک کر کے دوبارہ
نماز پڑھنا واجب ہے ،جان بوجھ
کر اس طرح نماز پڑھنی گناہ
ہے۔
اور
اگر نجاست غلیظہ
درہم سے کم کپڑے یا بدن پر لگی ہوئی ہے تو اس کا پاک کرنا
سنت ہے، اگر بغیر پاک کئے نماز پڑھ لی
تو نماز ہو جائے گی،مگر
خلاف ِ سنت اورایسی نماز کو دوہرا لینا بہتر ہے ۔
اور اگرانسان کا پیشاب کپڑے پر لگ جائے(اگرچہ
وہ ایک درہم یا ا س سے کم
ہو)تواس کپڑے کوپانی
کے ساتھ اچھے طریقے
سے تین مرتبہ دھو کرہر مرتبہ
اچھے طریقے سے اس
طرح نچوڑ لے کہ
مزیدنچوڑنےسے قطرہ نہ ٹپکے،تواس سے کپڑا پاک ہو جائے گا۔یہ
حکم اس صورت
میں ہے کہ جب تھوڑے پانی
میں کپڑادھویا جائے،
اگر زیادہ پانی
میں کپڑا دھویا
مثلاً نل کے نیچے کپڑا
رکھ کر نل کھول کر اتنی دیر پانی سے دھویا کہ نجاست کا اثر زائل ہونے کا یقین یا
ظنِ غالب ہو گیا،تب بھی وہ کپڑا پاک ہو جائے گا،اگرچہ
اسے تین بار نہ بھی نچوڑا
جائے۔
نوٹ:مختلف
قسم کی نجاستوں اور ناپاک
چیزوں کو
پاک کرنے کے بارے میں تفصیلی
احکام جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ بنام"کپڑے
پاک کرنے کاطریقے مع نجاستوں کے احکام"کا مطالعہ فرمائیں،جس کا لنک یہ ہے:
https://www.dawateislami.net/bookslibrary/ur/kapray-pak-karnay-ka-tariqa-ma-najasaton-ka-bayan
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ
تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟