مجیب: ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری
فتوی نمبر: WAT-1219
تاریخ اجراء: 05ربیع الثانی1444 ھ/01نومبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میں
اپنے دانت سیدھے کر رہا ہوں اور دانتوں کے ڈاکٹر نے ایک تسمہ لگایا
ہے جو تمام دانتوں کو ڈھانپتا ہے لیکن یہ ہٹ سکتا ہے اور دوبارہ خود لگا سکتے ہیں ،توکیا
مجھے ہر نماز کے وقت وضو کے لیے اسے ہٹانا پڑے گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
دریافت کی گئی صورت میں وہ
تسمہ نما خول جو دانتوں کے
اوپر ڈالا جاتا ہے اور دانتوں کو ڈھانپ لیتا
ہے یہ پانی کو دانتوں تک پہنچنے سے مانع ہے اور جب یہ بطور خود باسانی اتارا اور لگایا جا سکتا ہے تو وضو میں اسے اتار کر کلی کرناہوگی
کیونکہ وضو میں اس طرح تین بارکلی کرنا کہ ہر مرتبہ منہ
کا سارا اندرونی حصہ ، حلق کی حد تک دھل جائے ،سنت موکدہ ہے۔ اورسنت
موکدہ کے چھوڑنے کی عادت بناناگناہ
ہے ۔اگرچہ وضو پھر بھی ہوجائے گا ۔
نوٹ:یاد رہے یہ حکم صرف وضو کے
متعلق ہے اگر کسی پر غسل فرض ہے تو اس کے لیے وہ تسمہ نکال کر کلی کرنا فرض ہوگا اس کے
بغیر غسل نہیں ہوگا کہ غسل میں کلی کرنا فرض ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟