Dane Se Peep Nikle To Wazu Ka Hukum

دانے سے پیپ نکلے تو وضو کا حکم

مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1356

تاریخ اجراء: 20جمادی الثانی1445 ھ/03جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   چہرے پر دانے سے اگر پیپ یا پانی نکلے تو کیا اس سے وضو ٹوٹ جائے گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   چہرے کے دانوں سے جو پانی نکلے اگروہ  بہنے کے قابل ہےتو اس سے وضو ٹوٹ جائےگا اور یہ پانی ناپاک بھی ہے اورلباس یا بدن پر لگے گا تو لباس یا بدن ناپاک ہو جائےگااوراگر یہ پانی  بہنے کے قابل نہیں بلکہ صرف  ظاہر ہوتا ہے یا فقط ابھر آتا مگر بہہ نہیں سکتا یا فقط چپچپاہٹ کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے تو یہ پانی ناپاک نہیں ہے اور نہ ہی اس کی وجہ سے وضو ٹوٹتا ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم