مجیب: ابوالفیضان عرفان احمد مدنی
فتوی نمبر: WAT-1623
تاریخ اجراء: 19شوال المکرم1444 ھ/10مئی2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
فقہائے کرام کی تصریحات کے مطابق جن
جانوروں میں بہتاخون نہیں ہوتا، وہ جانور پانی یا کسی
اور چیز میں گر جائیں یا گر کرمرجائیں تو وہ پانی یاوہ چیز ناپاک
نہیں ہوتی،اورکاکروچ وکھٹمل میں بہتاخون نہیں ہوتا،
لہٰذا پوچھی گئی صورت میں کاکروچ یا کھٹمل واشنگ
مشین میں گرنے یا کپڑوں کے ساتھ دھلنے سے کپڑے ناپاک نہیں
ہوں گے ۔
جن جانوروں میں بہتاخون نہیں ہوتا
، ان کے مرنے سے پانی ناپاک نہیں ہوتا جیسا کہ
فتاوٰی عالمگیری، بدائع الصنائع وغیرہ میں
مذکور ہے : ” والنظم
للاول“ موت ما ليس له نفس سائلة في الماء لا ينجسه كالبق والذباب والزنابير
والعقارب ونحوها“یعنی
پانی اس جاندار کی موت سے نجس نہیں ہوتا ،جس میں بہتا خون نہ ہو، جیسے
کھٹمل، مکھی، بھڑ اور بچھو وغیرہ۔“ (فتاوٰی عالمگیری،
کتاب الطھارۃ، ج 01، ص 24،مطبوعہ: کوئٹہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی
اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟