Cheenk Ki Wajah Se Ya Dua Me Rone Se Aansu Aa Jayen Tu Wazu Ka Hukum

چھینک کی وجہ سے یا دعا میں رونے سے آنسو نکل آئیں، تو وضو کا کیا حکم ہے؟

مجیب: ابومحمد محمد فرازعطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-664

تاریخ اجراء: 18ربیع الثانی1444 ھ  /14نومبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   دورانِ نماز یا وضو کرنے کے بعد چھینکیں آتی ہیں اور چھینکوں کی وجہ سے آنکھوں سے آنسو نکل آتے ہیں یا دعا کے دوران رونا آجائے اور آنکھوں سے آنسو نکل آئیں ، کیا ان آنسؤوں کے نکلنے سے وضو ٹوٹ جائے گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   چھینکنے سے آنسو نکل آئیں یا دعا کے دوران رونے سے آنسو نکل آئیں تو ان دونوں صورتوں میں وضو نہیں ٹوٹتا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم