فتوی نمبر:WAT-593
تاریخ اجراء:24رجب المرجب 1443ھ/26فروری2022
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر کوئی
باوضوشخص چار زانو بیٹھا بیٹھا گہری نیند میں سو گیا
تو کیا اس کا وضو ٹوٹ جائے گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
چار زانو بیٹھ کر گہری نیندسونے سے
وضو نہیں ٹوٹے گا کہ اس
صورت میں سرین جمے رہتے ہیں اورسرین جمے رہنے کی
صورت میں گہری نیندسے وضونہیں ٹوٹتا ہاں اگر چار زانو اس
طرح سویا کہ سر رانوں یا پنڈلیوں
پر ہے کہ دونوں سرین جمے نہ رہے ہوں
تو اس صورت میں وضو ٹوٹ جائے گا۔تفصیل
اس میں یہ ہے کہ :
نیندسے وضوٹوٹنے کے لیے
دوشرائط ہیں :
(1)اول یہ کہ دونوں سرین
اس وقت خوب جمے نہ ہوں۔
(2) دوسری یہ کہ ایسی ہیئت
پر سویا ہو جو غافل ہوکر نیند آنے کو مانع نہ ہو۔ جب یہ
دونوں شرطیں جمع ہوں گی تو سونے سے وضو جائےگا اور ایک بھی
کم ہے تو نہیں۔
پس جس صورت میں
سررانوں یاساقوں پرنہیں ہے اورچارزانوسویاہے توایسی
صورت میں نیندگہری بھی ہوتووضونہیں ٹوٹے گاکہ پہلی
شرط نہیں پائی جارہی یعنی سرین اٹھے ہوئے نہیں
بلکہ خوب جمے ہوئے ہیں اوراگرسررانوں یاساقوں پرہے توایسی
صورت میں پہلی شرط پائی جارہی ہے یعنی سرین
جمے ہوئے نہیں لہذاوضوٹوٹ جائے گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتبہ
المتخصص فی الفقہ الاسلامی
محمد عرفان مدنی عطاری
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟