Chappal Jorne Wala Chemical Hath Par Laga Reh Jaye Tu Wazu Aur Namaz Ka Hukum

چپل جوڑنے والا کیمیکل ہاتھوں پر لگا رہ جائے، تو وضو اور نماز کا حکم

مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1527

تاریخ اجراء:05رمضان المبارک1445 ھ/16مارچ2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ایک کیمیکل ہے cementex، جو کہ چپلوں کو جوڑنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، ہمارے گھر کے بعض افرادچپلیں وغیرہ بنانے کا کام کرتے ہیں، ان کا یہی پیشہ ہے۔سوال یہ تھا کہ نماز کے اوقات میں اچھی طرح ہاتھ صاف کرلیتے ہیں جہاں کیمیکل لگا ہوتا ہے، اکثر مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ یہ کیمیکل اسکن( skin)پر بالکل ایسے لگ جاتا ہے کہ پتا نہیں چلتا اور کافی دیر بعد تھوڑی بہت مقدار جواسکن پر رہ گئی ہوتی ہے وہ ابھرتی ہے، اب اس حالت میں جو نماز پڑھ لی اس کاکیا حکم ہوگا؟جبکہ وضو سے پہلے اچھی طرح دیکھ بھال کر ہٹا لیا، پھر بھی کچھ معمولی مقدار رہ جاتی ہے۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بیان کردہ صورت  میں یہ  کیمیکل جسم پر لگا ہونے کی صورت میں   پڑھی گئی نماز درست ہوجائے گی  تاہم جب  لگے رہنے کا علم ہوجائے ،تو اس  کو زائل کرکے جسم کےاس حصہ پر پانی بہانا ضروری ہوگا ، اگر علم کے بعد اس کو زائل کر کے جسم کے اس حصے پر پانی نہیں بہایا، تو آئندہ نمازیں ادا نہیں ہوں گی ۔تفصیل کیلئے درج ذیل لنک پر کلک کرکے ہمارا تفصیلی فتویٰ ملاحظہ فرمائیں :

https://www.daruliftaahlesunnat.net/ur/ghusal-ke-baad-jisam-par-mail-baqi-reh-jae-tu-kya-hukum-hai

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم