Carpet Napak Hojaye Tu Vacuum Karne Se Pak Hoga Ya Nahi?

کارپیٹ ناپاک ہوجائے تو ویکیوم کرنے سے پاک ہوگا یا نہیں ؟

مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1090

تاریخ اجراء: 03ربیع ا لاول1445 ھ/20ستمبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کارپیٹ ناپاک ہوجائے، تو کیا ویکیوم کرنے یا صابن سے صاف کرنے وہ پاک ہوجائے گا ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   کارپیٹ کا جو حصہ ناپاک ہوگیا ہے، وہ فقط ویکیوم کرنے یا صرف صابن  یا کوئی خوشبو  لگادینے سے پاک نہیں ہوگا، بلکہ اسے پانی ہی سے پاک کرنا ہوگا اور اگرپاک کرنا ممکن نہ ہو یا  پانی سے پاک کرنے میں کارپیٹ خراب ہونے کا اندیشہ ہو، تو پھر اتنی جگہ کو نجاست زائل ہونے  کے بعد ویسے ہی چھوڑ کر کوئی نشانی لگادی جائے تاکہ وہاں کوئی نماز نہ پڑھے۔ البتہ  اگر کوئی سوکھے ہوئے  ناپاک حصہ پر موٹا پاک  کپڑا یا  جائے نماز بچھا کر نماز پڑھتا ہے تو اس کی نماز ہوجائے گی۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم