مجیب: ابو رجا محمد
نور المصطفیٰ عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1399
تاریخ اجراء: 22رجب المرجب1444 ھ/14فروری2023ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میری
آنکھ سے مستقل پانی جاری رہتا ہے،کوئی تکلیف نہیں
ہوتی۔ڈاکٹر اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ میری آنکھ سے ناک میں پانی
لے جانے والا سوراخ بند ہے ،جس کی وجہ سے پانی آتا رہتا ہے،یہ
پانی پاک ہے یا ناپاک ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بیان
کردہ صورت میں جب وہ پانی کسی ایسی بیماری
کی وجہ سے نہیں نکل رہا کہ جس میں خون کی آمیزش کا
اندیشہ ہو، بلکہ محض آنکھ سے ناک میں پانی لے جانے والی
نالی کے بند ہونے کے سبب سے ہے، تو وہ پاک ہے ،اور اس کے نکلنے سے نہ وضو ٹوٹے گا اور نہ کپڑے یا بدن کاوہ حصہ
،جہاں پریہ پانی لگے، ناپاک ہو گا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟