Beet Ko Dhone Ke Baad Us Ka Asar Reh Jaye Tu Kya Hukum Hai ?

پرندے کی بیٹ کو دھونے کے بعد اس کا اثررہ گیا تو کیا حکم ہے ؟

مجیب: ابو الحسن جمیل احمد غوری العطاری

فتوی نمبر:Web-563

تاریخ اجراء: 30صفرالمظفر1444 ھ  /27ستمبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کپڑے پہ کسی پرندے  نے بیٹ کر دی،  میں نے اس کپڑے کو صابن کے بغیر صرف پانی سے دھو لیا ،لیکن اس پر بیٹ کاکچھ اثر باقی رہا،  کیا وہ کپڑاپاک ہو گیا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   پرندوں کی بیٹ کے حوالے سے قاعدہ جان لیں کہ :حلال پرندے جو ہوا میں اونچے اڑتے ہیں، ان کی بیٹ  پاک ہے اور جو حلال پرندے اونچانہیں اڑتے جیسے مرغی اوربطخ وغیرہ،ان کی بیٹ نجاستِ غلیظہ ہے اورحرام پرندوں کی بیٹ نجاستِ خفیفہ ہے۔

   نیزدھونے سےاگر نَجاست دور ہو گئی، مگر اس کا کچھ اثر رنگ یا بُو باقی ہے، تو اسے بھی زائل کرنا لازم ہے، ہاں اگر اس کا اثر بدقّت جائے تو اثر دور کرنے کی ضرورت نہیں،تین مرتبہ دھولیا پاک ہو گیا،صابون یا گرم پانی سے دھونے کی حاجت نہیں۔(بہار شریعت ، جلد1،صفحہ397،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم