مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1404
تاریخ اجراء: 06رجب المرجب1445 ھ/18جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بے وضو شخص صرف پاؤں دھو
کر موزے پہن سکتا ہے تاکہ چوبیس گھنٹے تک ان پر مسح کر سکے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
ایسے
موزے جن پر مسح کرناشرعاًجائزہے ،اگر صرف پاؤں دھو کر انہیں پہن لیا
اور حدث ہونے یعنی وضوٹوٹنے سے پہلے منہ ہاتھ دھو لیے اور سر کا
مسح کرلیا تب بھی ان موزوں پر مسح کرنا، جائز ہے، ہاں اگر صرف پاؤں
دھو کر موزے پہنے اور وضو پورا کرنے سے پہلے حدث ہوگیا تواس صورت میں
وضوکرتے ہوئے پاؤں کادھونافرض ہے ،اس صورت میں مسح نہیں کیاجاسکتا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟