Bagair Wazu Quran Ki Tilawat Karna Kaisa?

بغیر وضو قرآن پاک کی تلاوت کرنا کیسا؟

فتوی نمبر:WAT-85

تاریخ اجراء:08صفر المظفر1443ھ/16ستمبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا بغیر وضو کے قرآن پاک کی تلاوت کر سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بغیر وضو کے قرآن پاک کی تلاوت کر سکتے ہیں جبکہ قرآن پاک کو نہ چھوئے  کہ قرآن پاک کو چھونے کےلیے وضو کرنا ضروری ہے ،بغیر چھوئے قرآن پاک کی تلاوت کےلیے وضو کرنا ضروری  نہیں۔ البتہ ادب یہ ہے کہ  بغیر چھوئے بھی وضو کر کے تلاوت کرے ۔البتہ  غسل فرض ہو یا عورت ایام مخصوصہ میں ہو تو اس حالت میں قرآن کی زبانی  تلاوت  بھی ناجائز ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم