Automatic Washing Machine Se Kapre Pak Karna Kaisa?

آٹو میٹک واشنگ مشین سے کپڑے پاک کرنا کیسا؟

فتوی نمبر:WAT-62

تاریخ اجراء:06صفر المظفر1443ھ/14ستمبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   آٹو میٹک مشین سے کپڑے پاک ہوتے ہیں یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   آٹو میٹک واشنگ مشین میں کپڑےدھوئے تو اگر کپڑوں پر نجاست غیرمرئیہ(سوکھنے کے بعدنظرنہ آنے والی) ہو اور وہ مشین تین بار پانی لے کر ہر بار اس طرح نچوڑ دے کہ قطرہ ٹپکنے کے قابل نہ رہے ، اور نجاست اگر مرئیہ (سوکھنے کے بعدنظرآنے والی)  ہو اور دھلنے کے بعد نجاست کا بالکل اثر(رنگ،بووغیرہ) نہ رہے، تو اس طرح دھلنے سے وہ پاک ہوجائیں گے۔البتہ اگر نجاست مرئیہ (سوکھنے کے بعدنظرآنے والی)ہو اور دھلنے کے بعد بھی نجاست کا اثر (رنگ یابووغیرہ) موجودہو تو وہ پاک نہیں ہوں گے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم