عورت کےغسل کرنےکے بعد اس
کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلی تو کیا حکم ہے
مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-344
تاریخ اجراء:23شوال المکرم 1443 ھ/25مئی 2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
عورت ہمبستری کے بعدغسل کرچکی،پھر
اس کی شرمگاہ سے مرد کی منی نکلے، تو کیااسے دوبارہ غسل
کرنا ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جب عورت ہمبستری کے بعدغسل کرچکی
تو مردکی منی نکلنے سے اس پردوبارہ غسل فرض نہیں ہوگا،البتہ اس
کاوضوٹوٹ جائےگا۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:”اذا
اغتسلت بعد ماجامعھا زوجھا ثم خرج منھا منی الزوج فعلیھا الوضوء دون
الغسل“یعنی شوہرسے جماع کرنے کے بعدجب بیوی
غسل کرلے پھرشوہرکی منی بیوی کی شرمگاہ سے نکلے تو
بیوی پر صرف وضولازم ہوگا،غسل فرض نہیں ہوگا۔(فتاوی
ھندیہ، جلد1،صفحہ 14، مطبوعہ:مصر)
بہارشریعت
میں ہے : غسلِ جِماع کے بعد عورت کے بدن سے مرد کی بقیہ مَنی
نکلی، تو اس سے غُسل واجب نہ ہو گا،البتہ وُضو جاتا رہے گا۔(بھارشریعت،جلد1،صفحہ323،مکتبۃ
المدینہ، کراچی )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟