فتوی نمبر:WAT-68
تاریخ اجراء:07صفر المظفر1443ھ/15ستمبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیاعورتوں کو مصنوعی
پلکیں لگانا جائز ہے؟اور اسے
لگاکروضو وغسل کاکیاحکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
انسانی بالوں اورخنزیرکے بالوں کے علاوہ کی مصنوعی
پلکیں عورتوں کوزینت کے طور پر لگانا جائز ہے۔لیکن وضو
،غسل کرنے کے لئے ان پلکوں کا اتارناضروری ہے کیونکہ مصنوعی
پلکیں گوند وغیرہ سے لگانے کے بعد اصلی پلکوں کےساتھ
چپکادی جاتی ہیں، لہذاانہیں اتارے بغیر اصلی
پلکو ں کا دھونا ممکن نہیں جبکہ
وضو،غسل میں اصلی پلکوں کے ہربال کا دھونافرض ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
وضو میں عورتیں سرکا مسح کس طرح کریں؟
ڈبلیو سی کا رخ شمال کی طرف رکھنا کیسا؟
مخصوص ایام میں معلمہ قرآن کی تعلیم کیسے دے؟
کیا ایام مخصوصہ میں ایک کلمے کی جگہ دوکلمات پڑھائے جاسکتے ہیں؟
جو پانی حالت حمل میں پستان سے نکلے پاک ہے یا ناپاک؟
خون کی نمی کپڑوں پر لگ جاتی ہے نماز جائز ہےیانہیں؟
شرمگاہ پر نجاست کی تری ظاہر ہونےسے وضو ٹوٹے گا یا نہیں؟
لال بیگ پانی میں مرجائے تو پانی پا ک ہے یا ناپاک؟