بغیر وضو ٹچ اسکرین موبائل کی پیڈ کے ذریعے قرآنی آیات لکھنا کیسا؟

مجیب:مولاناجمیل غوری صاحب زید مجدہ

مصدق:مفتی فضیل صاحب مدظلہ العالی

تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضان مدینہ ستمبر 2017

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں عُلمائے کِرام اس بارے میں کہ بغیر وُضو کمپیوٹر کیبورڈ(Key Board)کے ذریعے قراٰن پاک لکھ سکتے ہیں؟ نیزسادہ اور  ٹچ اسکرین موبائل  کی پیڈ(Key pad)کے ذریعے ٹیکسٹ میسیج یا پوسٹ پر قراٰنی آیات لکھی جاسکتی ہیں؟

سائل: نورالحسن(قاری ماہنامہ، ننکانہ)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     بے وضو حالت میں کمپیوٹر اسکرین پر  کمپیوٹر کیبورڈ کے ذریعے قراٰن پاک لکھناجائز ہے نیز موبائل فون میں ٹیکسٹ میسیج(Text Message)میں قراٰنی آیات موبائل کی پیڈ استعمال کرتے ہوئے  لکھنا بھی جائز ہے کہ  ان دونوں صورتوں میں  قراٰنی آیات  لکھنے والے بے وضو  شخص کا ہاتھ یا اس کےجسم کا کوئی حصہ مَس یعنی ٹچ (Touch)نہیں ہوتا۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم