2 Bar Hambistri Ki Tu Ghusl Kitni Bar Karna Hoga ?

دو بار ہمبستری کی تو غسل کتنی بار کرنا ہوگا ؟

مجیب: مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1220

تاریخ اجراء: 06جمادی الاول1445 ھ/21نومبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   رات کو بیوی سے دو بار ہمبستری کی ، تو صبح دوبار غسل کرنا ہوگا یا ایک بار غسل کرنا کافی ہوگا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ایک رات میں دو بار بیوی سے ازدواجی تعلق قائم کیا اور درمیان میں غسل نہیں کیا تو بعد کا ایک ہی غسل کافی ہے،ہاں چاہئے کہ دوسری بار تعلق سے پہلے کم از کم وضو کرلیں۔  خیال رہے کہ غسل  میں اتنی  دیر کردینا جائز نہیں جس کی وجہ سے نماز قضا ہوجائے۔

   بہار شریعت میں ہے:”جس پر چند غسل ہوں سب کی نیت سے ایک غسل کرلیا سب ادا ہوگئے سب کا ثواب ملے گا۔“(بہار شریعت،جلد1،صفحہ325،مکتبۃ المدینہ،کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم