تلاوت کرنے والےکو سلام کیا جائے تو جواب دے یانہیں؟ |
مجیب:مفتی ھاشم صاحب مدظلہ العالی |
فتوی نمبر:Lar:6139 |
تاریخ اجراء:27صفرالمظفر1438ھ/28نومبر2016ء |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کوئی شخص مسجد میں تلاوت،آیت الکرسی وغیرہ ذکر اللہ میں مشغول ہو اور اسے کوئی آکر سلا م کرے تو وہ سلام کا جواب دےیا تلاوت وغیرہ جاری رکھے؟ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
جب کوئی شخص تلاوت قرآن و تسبیح ،ودرود وغیرہ ذکر اللہ میں مشغول ہو تو حکم ہے کہ آنے والا سلام نہ کرے اوراگر کر دے تو اس پر جواب دینا واجب نہیں اختیار ہے چاہے تو دے، چاہے تو تلاوت وغیر ہ جاری رکھے ۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
کیادوہاتھ سے مصافحہ کرناسنت ہے؟
عمامہ میں کتنے شملے چھوڑناسنت ہے؟
کن کن مواقع پر سلام کرنا منع ہے؟
داڑھی کی حد کہاں سے کہاں تک ہے؟
جاتے وقت خدا حافظ کہنا
قبلہ کی طرف ٹانگیں پھیلانا،تُھوکناوغیرہ کیسا؟
عمامے کے کتنے شملے رکھنا سنت ہے اور شملے کا سائز کتنا ہونا چاہیے؟
کیا دعا کے بعد ہاتھ منہ پر پھیرنا سنت ہے؟