مجیب:ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2891
تاریخ اجراء: 16محرم الحرام1446 ھ/23جولائی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگر تعویذ گلے یا بازو
پر پہنا ہوا ہو،تو تعویذ کے ساتھ واش روم جاسکتے ہیں،یا تعویذ
اتار کر جانا ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
کسی کپڑے ،ریگزین ،چمڑے
وغیرہ میں لپیٹ کر گلے
یا بازو میں پہنے گئے تعویذ
کے ساتھ واش روم جانا ،جائز ہے، اس میں کوئی
گناہ نہیں ، البتہ! اتار دینا بہتر ہے۔
درمختار میں ہے:’’رقیۃ فی غلاف
متجاف لم یکرہ دخول الخلاء بہ والاحتراز افضل ‘‘ترجمہ: کسی جدا غلاف میں لپٹے ہوئے تعویذ کے ساتھ
بیت الخلاء میں داخل ہونا مکروہ نہیں، البتہ بچنا افضل ہے۔(در مختار مع رد المحتار، کتاب الطھارۃ،ج 1،ص 178،دار
الفکر،بیروت)
مجمع الانہر میں ہے:’’ولو كان ما فيه شيء من القرآن أو من أسماء
الله تعالى في جيبه لا بأس به وكذا لو كان ملفوفا في شيء لكن التحرز أولى‘‘ترجمہ:اور اگر
جیب میں ایسی
چیز ہو جس میں کوئی آیت یا کوئی
نام خدا لکھا ہوتو
اس کے ساتھ بیت الخلا جانے
میں حرج نہیں،اسی طرح اگر وہ کسی کپڑے میں
لپٹی ہوئی ہو،تو بھی حرج نہیں، لیکن بچنا بہتر
ہے۔(مجمع الانھر،کتاب
الطھارۃ،ج 1،ص 26، دار إحياء التراث العربي)
سیدی اعلی حضرت امام احمد
رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فتاوی
رضویہ میں ارشاد فرماتے ہیں:’’ تعویذ موم جامہ وغیرہ
کرکے غلاف جُداگانہ میں رکھ کر بچّوں کے گلے میں ڈالنا جائز ہے اگر چہ
اُس میں بعض آیاتِ قرآنیہ ہوں اور اس احتیاط کے ساتھ
پاخانے(واش روم ) میں لے جانا بھی جائز ہے، ہاں افضل احتراز ہے۔‘‘(فتاوی رضویہ،ج 4،ص 608، رضافاؤنڈیشن،لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیادوہاتھ سے مصافحہ کرناسنت ہے؟
عمامہ میں کتنے شملے چھوڑناسنت ہے؟
تلاوت کرنے والےکو سلام کیا جائے تو جواب دے یانہیں؟
کن کن مواقع پر سلام کرنا منع ہے؟
داڑھی کی حد کہاں سے کہاں تک ہے؟
جاتے وقت خدا حافظ کہنا
قبلہ کی طرف ٹانگیں پھیلانا،تُھوکناوغیرہ کیسا؟
عمامے کے کتنے شملے رکھنا سنت ہے اور شملے کا سائز کتنا ہونا چاہیے؟