مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1389
تاریخ اجراء: 12رجب المرجب1445 ھ/24جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
واٹس ایپ پر وائس میسج میں کوئی شخص السلام علیکم کہہ کر آگے بات کرتا ہے،
پھر دوسرا شخص اس کا رپلائے کرتا ہے، تو وہ بھی السلام علیکم کہہ دیتا ہے، تو کیا اس
طرح سلام کا جواب ہوجائے گا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سلام کے جواب میں اگر کسی
نے السَّلامُ عَلَیْکُمْ کہا تو
اس سے بھی جواب ادا ہو جاتا ہے۔
بہارِ شریعت
میں صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ
اللہ علیہ فرماتے ہیں:” اگر جواب میں اس نے بھی وہی
السَّلامُ عَلَیْکُمْ کہہ
دیا، تو اس سے بھی جواب ہوجائے گا۔“( بہارِ
شریعت جلد 3 ، صفحہ 460، مکتبۃ المدینہ کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کیادوہاتھ سے مصافحہ کرناسنت ہے؟
عمامہ میں کتنے شملے چھوڑناسنت ہے؟
تلاوت کرنے والےکو سلام کیا جائے تو جواب دے یانہیں؟
کن کن مواقع پر سلام کرنا منع ہے؟
داڑھی کی حد کہاں سے کہاں تک ہے؟
جاتے وقت خدا حافظ کہنا
قبلہ کی طرف ٹانگیں پھیلانا،تُھوکناوغیرہ کیسا؟
عمامے کے کتنے شملے رکھنا سنت ہے اور شملے کا سائز کتنا ہونا چاہیے؟