Salam Ke Jawab Mein السلام علیکم Kehne Se Jawab Hoga Ya Nahi ?

سلام کے جواب میں السلام علیکم کہا تو جواب ہوگا یا نہیں ؟

مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1389

تاریخ اجراء: 12رجب المرجب1445 ھ/24جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   واٹس ایپ پر وائس میسج میں کوئی شخص السلام علیکم کہہ کر آگے بات کرتا ہے، پھر دوسرا شخص اس کا رپلائے کرتا ہے، تو وہ بھی السلام علیکم کہہ دیتا ہے، تو کیا اس طرح سلام کا جواب ہوجائے گا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   سلام کے جواب میں اگر کسی نے السَّلامُ عَلَیْکُمْ کہا تو اس سے بھی جواب ادا ہو جاتا ہے۔

   بہارِ شریعت میں صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:” اگر جواب میں اس نے بھی وہی السَّلامُ عَلَیْکُمْ کہہ دیا، تو اس سے بھی جواب ہوجائے گا۔“( بہارِ شریعت جلد 3 ، صفحہ 460، مکتبۃ المدینہ کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم